پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی صاحب ایک عظیم علمی تحریک، ادارۃ المصطفٰی کے بانی ہیں۔ آپ نے اپنی زندگی قرآن و سنت کے فروغ کے لئے وقف کی ہوئی ہے۔ آپ پاکستان کے مختلف شہروں میں مختلف جگہوں پر ماہانہ 70 سے زائد دروسِ قرآن ارشاد فرماتے ہیں۔ اور گاہے بگاہے اسی مقصد کے لئے بیرونِ ممالک بھی تشریف لے جاتے ہیں۔ آپ کے ادارے کے تحت کئی مدارس، جامعات ، بچیوں کے جامعات اور سکول قائم ہیں جو نئی نسل کی عمدہ تربیت کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں اور بہترین نتائج کے حصول کے لئے مصروفِ عمل ہیں۔